کشمیریوں کوعلاج کی پیشکش شیوسینا نواز شریف کے بیان پرآگ بگولا

بھارت اپنے شہریوںکوعلاج معالجے کی سہولتیں فراہم کر سکتا ہے، ترجمان شیوسینا


INP August 09, 2016
پاکستان یا نواز شریف کواس بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، شیو سینا فوٹو: فائل

PESHAWAR: ہندو انتہاپسند تنظیم شیو سینا وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے والوں کوطبی امداد فراہم کرنے کی پیشکش پر آگ بگولا ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیو سینا کے ترجمان منیشا کیندی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد واقعات میں زخمی ہونے والے کشمیریوں کو طبی امداد فراہم کرناپاکستان کا مسئلہ نہیں۔ بھارت اپنے شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان یا نواز شریف کواس بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے کہا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کشمیریوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں