کراچی اورکوئٹہ کوٹارگٹ کیاجارہاہےفوج طلب کرسکتے ہیں رحمن ملک

کالاباغ ڈیم پرقومی یکجہتی ضروری ہے، پنجاب کے حکمران صدرزرداری کانام عزت سے لیاکریں

کالاباغ ڈیم پرقومی یکجہتی ضروری ہے، پنجاب کے حکمران صدرزرداری کانام عزت سے لیاکریں. فوٹو: فائل

KARACHI:
وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کیلیے کراچی اورکوئٹہ کو ٹارگٹ کیاجارہاہے تاکہ ملکی معیشت کوکمزورکیاجاسکے۔

کراچی کو شرپسند عناصرکے رحم وکرم پرنہیں چھوڑاجارہا،حکومت امن قائم رکھنے میں انتہائی سنجیدہ ہے،اگرضرورت پڑی توفوج بھی طلب کرسکتے ہیں، بلوچستان میں سازشی عناصرملک دشمن پالیسیاںاپناکربدامنی پیداکررہے ہیں،موٹر سائیکل اورموبائل فونز کی سمیں دہشتگردی کاسب سے بڑاہتھیار بن چکی ہیں لہذاحکومت اگر عوام کے مفادمیں کچھ دیر کیلیے پابندی لگاتی ہے تویہ ملک وقوم کے بہترین مفادمیں کیاجاتاہے ۔

اوکاڑہ پہنچنے پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پرامن اورغیرجانبدارانہ الیکشن کاانعقادحکومت کی اولین ترجیح ہے،کالاباغ ڈیم کی تعمیرمیں چاروں صوبوںکی مشاورت اورقومی یکجہتی ہونا ضروری ہے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلیے تمام قومیتوںکومل جل کر کام کرناہوگا،کالعدم تنظیموں کے بعض سرکردہ عناصر ٹارگٹ ہوئے ہیں جن میں ہماری اطلاع کے مطابق ولی الرحمن،مولوی نذیراور حکیم اللہ شامل ہیں جن کے بارے میں مصدقہ اطلاع ہیں کہ وہ زخمی ہوئے ہیں،پنجاب میں کالعدم تنظیموںکیخلاف آپریشن کافیصلہ صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے،اگروہ ایساکرتی ہے تو وفاق ان کے ساتھ تعاون کرنے کو تیارہے۔




انھوں نے کہاکہ آئندہ موبائل سمیں کسی غیرمتلعقہ شخص یاعام دکانوں پرہرگزفروخت نہیں ہوںگی،ان کی فروخت کے لیے جامع قانون اورطریقہ کار وضع کیا جارہا ہے۔ثناء نیوزکے مطابق رینارلہ خوردمیں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ ملک سے جلدظالمان کاخاتمہ ہوجائیگااورڈرون حملے بھی جلدختم ہو جائیں گے،شیعہ،سنی،بریلوی اور اہلحدیث نے مل کرملک میں فسادپھیلانے کی سازشیں ناکام بنادیں،بڑے بڑے چہروںکوبے نقاب کرنے کے لیے کتاب لکھوں گا۔

انھوں نے کہاکہ پرویزمشرف دبئی میں بیٹھ کرکبھی کبھی نعرہ ماردیتے ہیں،باتیں کرناآسان ہے آج سے پانچ سال قبل کوئی ایساشہرنہیں تھاجہاں روزانہ خودکش حملے نہیں ہوتے تھے، آج حالات پرامن ہیں۔رحمٰن ملک نے کہا کہ40ہزارمعصوم جانوںکاجاناچھوٹی بات نہیں، 42 ہزار لوگ معذورہیں،اتنی بڑی قربانی دینے کے باوجودجب مغربی میڈیا''ڈومور''کہتاہے تومیں ان کوہمیشہ کہتا ہوں ''یوڈومور'' کیونکہ ہم نے بڑاکام کرلیا۔

انھوں نے کہاکہ پنجاب کے لیڈروںکوہمت دیتاہوں کہ وہ جہاں پر نہیں جاسکتے میں انگلی پکڑکرلشکر جھنگوی کے گڑھ میں ان کو ساتھ لے جاسکتا ہوں، آصف زرداری کی ایوان صدر میں سیاست پر تنقید کرنیوالے رفیق تارڑکی ایوان صدرمیں تڑتڑ کویادرکھیں جو کوئٹہ میں بریف کیس لے کر گیاتھا،پنجاب کے حکمران آصف زرداری کانام عزت سے لیاکریں،وہ منظور وٹو کے خلاف بیت المال کا کیس کھولیں میں ان کے خلاف بہت سے کیس کھول دوںگا۔

Recommended Stories

Load Next Story