کراچی میں سرکاری زمینوں پر قبضے کی تفصیلات طلب چائنا کٹنگ کے خاتمے کا حکم
کراچی میں زمینوں پرغیرقانونی قبضے سے متعلق جامع رپورٹ بنائی جائے، وزیر اعلیٰ کی سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ہدایت
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں سرکاری زمینوں پر قبضے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے چائنہ کٹنگ کے فوری خاتمے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ٹیلی فون کیا اور کراچی میں سرکاری زمینوں پر قبضے سے متعلق امور پر بات کی۔ انہوں نے سرکاری زمینوں پر قبضے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے چائنا کٹنگ کے خاتمے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سرکاری زمینوں اور املاک کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے ، کراچی میں اب بھی چائنہ کٹنگ کی اطلاعات ہیں اس لئے کراچی میں زمینوں پرغیرقانونی قبضے سے متعلق جامع رپورٹ بنائی جائے، ایسی پالیسی مرتب کی جائے کے جس علاقے میں قبضہ ہو علاقہ ایس ایچ او اس کا ذمہ دار ہوگا۔