ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان ہر صورت جاری رہے گا وزیراعظم

دہشت گرد ریاست اور معاشرے پر اپنے بھٹکے ہوئے نظریات مسلط کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم نوازشریف


ویب ڈیسک August 09, 2016
دہشت گرد ریاست اور معاشرے پر اپنے بھٹکے ہوئے نظریات مسلط کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم نوازشریف فوٹو : فائل

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان ہرصورت جاری رہے گا۔

وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں قومی اہمیت کے امور اور سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ریاست اور معاشرے پر اپنے بھٹکے ہوئے نظریات مسلط کرنا چاہتے ہیں اور جمہوریت کے ستونوں پرحملہ کررہے ہیں کوئٹہ حملہ دہشت گردوں کی اداروں کے خلاف نفرت کا اظہارہے ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ، متحرک معیشت اور ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے، دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم غیرمتزلزل ہے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ان کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |