ٹھٹھہ کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 12 ماہی گیر لاپتہ

الکبیر نامی کشتی کھوبر کریک کے مقام پر کھلے سمندر میں ڈوبی ہے، فشر فوک فورم


ویب ڈیسک August 09, 2016
لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کےلئے پاک بحریہ سے رابطہ کرلیا ہے اور تلاش بھی شروع کردی گئی ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ : فوٹو : فائل

کھوبر کریک کے مقام پر کھلے سمندر میں شکار پر جانے والی کشتی ڈوبنے سے اس میں سوار 12 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

فشر فوک فورم کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب کھوبر کریک کے مقام پر کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی ہے۔ ڈوبنے والی کشتی کا نام الکبیر ہے اور اس میں 12 ماہی گیر سوار تھے جن کا تعلق ٹھٹھہ سے ہی ہے۔

پرویژنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سندھ کے ڈائریکٹر جنرل سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کی تلاش کےلئے پاک بحریہ سے رابطہ کرلیا گیا ہے اور لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں