اعلیٰ بیوروکریسی میں کوئی دہری شہریت کاحامل نہیں نکلا

ایک بھی ایسا پرفارما نہیں ملا جس میں کسی افسر نے دہری شہریت کااعتراف کیا ہو

ایک بھی ایسا پرفارما نہیں ملا جس میں کسی افسر نے دہری شہریت کااعتراف کیا ہو. فوٹو: فائل

اعلیٰ بیوروکریسی میں کئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال کوئی افسر دہری شہریت کا حامل نہیںپایا گیا۔


ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت میں پارلیمنٹرینزکی دہری شہریت کامعاملہ منظرعام پرآنے کے بعد کئی اہم سیاسی برج اپناسیاسی مستقبل تاریک کربیٹھے لیکن کئی ماہ پہلے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام بیوروکریسی کو دہری شہریت سے متعلق پرفارمے ارسال کیے لیکن کسی افسر نے بھی دہری شہریت سے متعلق پر فارما جمع نہیں کرایا۔ اس سلسلے میںجب ایک اہم متعلقہ بیوروکریٹ سے معلومات لینے پررابطہ کیاگیا تو انھوں نے حیرت انگیزطورپرکہاکہ ہم نے کئی ماہ قبل حکومت کی خواہش پر تمام بیوروکریسی کو دہری شہریت سے متعلق پرفارمے بھیجے تھے۔

لیکن ان میں سے ایک بھی ایسا پرفارما نہیں ملا جس میں کسی افسر نے دہری شہریت کااعتراف کیا ہو، اگر کوئی افسر اس زمرے میں آیا تو قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے اسے دوراستے دیے جائیں گے کہ وہ سول ملازمت کیلیے دہری شہریت سے دستبردارہوجائے یا ملازمت چھوڑ کر غیر ملکی شہریت اختیار کرلے۔ماہرین کے مطابق بیورو کریسی سمھجتی ہے کہ آئندہ چندماہ میں نگران سیٹ اپ اورپھردوسری منتخب حکومت آجائے گی اوریوں یہ معاملہ فائلوں میں دب جائیگا۔

Recommended Stories

Load Next Story