دہشتگردوں کے2 گروہ پنجاب میں داخل ہو چکے وزارت داخلہ
کسی بھی وقت بڑی کارروائی کر سکتے ہیں، سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کیے جائیں، مراسلہ
راولپنڈی:
وزارت داخلہ کے ذیلی ادارے نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل کی طرف سے ایک بار پھر جاری مراسلے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام پولیس افسران کو آگاہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے2 گروہ پنجاب میں داخل ہو چکے ہیں۔
جو کسی بھی وقت دہشت گردی کی کوئی بڑی کارروائی کر سکتے ہیں اس سلسلے میں سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کیے جائیں۔
ذرائع کے مطابق نیشنل کرائسس منیجمنٹ سیل نے پولیس حکام کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ پنجاب میں 8خود کش بمبار لاہور کے نواحی علاقوں میں پہنچ چکے ہیں،یہ اطلاعات ایک گروہ کے لیڈر کے جنوبی وزیرستان سے اپنے ساتھی دہشت گردوں کے ٹیلی فونک رابطوں سے ٹریس کیے گئے۔ پولیس حکام نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔