دس بڑی خبروں پرایک نظر

ملک بھرکی بارایسوسی ایشن کی جانب سے جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے


ویب ڈیسک August 09, 2016
سانحہ کوئٹہ میں 35 سے زائد وکلا کے جاں بحق ہونے پر پاکستان بار کونسل کی جانب سے 3 روزہ یوم سوگ کی کال پر ملک بھر میں وکلا برادری سراپا احتجاج ہے۔فوٹو:فائل

KARACHI: گزشتہ روزسول اسپتال کے شعبہ حادثات میں بدترین دہشت گردی کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہوگئی ہے جب کہ واقعے پر شہر کی فضا دوسرے روز بھی سوگوار ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں سرکاری زمینوں پر قبضے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے چائنہ کٹنگ کے فوری خاتمے کا حکم دے دیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



کھوبر کریک کے مقام پر کھلے سمندر میں شکار پر جانے والی کشتی ڈوبنے سے اس میں سوار 12 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



سعودی عرب میں رواں سال حج شروع ہونے سے قبل دنیا کے42 ممالک کے 6 لاکھ عازمین حج مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پرحاضری دینے آئیں گے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے دنیا کے نقشے سے فلسطین کا وجود مٹا دیا ہے اور نئے نقشے میں جغرافیائی اعتبار سے فلسطین کو اسرائیل کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



وزیر صنعت و تجارت سندھ منظور وسان نے سائیٹ لمیٹڈ کے دفتر کے اچانک دورے کے موقع پر ادارے کے غیر حاضر ایم ڈی غلام مجتبیٰ جویو سمیت 3 افسران کو معطل کردیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



رپبلکن نیشنل سکیورٹی کے 50 حکام نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے لاپروا صدر ہوں گے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



بالی ووڈ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سب سے بہترین جوڑی شا ہ رخ اور کاجول کی ہے جن کے لاتعداد مداح ہیں جب کہ دونوں نے بالی ووڈ انڈسٹری کو لاتعداد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں تاہم شا ہ رخ خان کی جانب سے اداکارہ کے بارے میں حیران کردینے والے انکشافات سامنے آئیں ہیں جہاں ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلی فلم "بازی گر" کے دوران کاجول کو بالکل بھی پسند نہیں کرتے تھے جب کہ انہوں نے عامر خان کو بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا تھا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



ڈی آئی جی آپریشن کوئٹہ چوہدری منظور سرور کا کہنا ہے کہ سول اسپتال دھماکے کی تحقیقات کے لئے ایک ٹٰیم تشکیل دے دی گئی ہے تاہم صوبائی حکومت سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کےلئے بھی درخواست کردی ہے. مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



شکاگو: نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا میں پایا جانے والا ایک کھٹا رس دار پھل بہت تیزی سے گردے کی پتھری کو ختم کرسکتا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |