کوئٹہ میں بس سے 14ہزار کلو دھماکا خیز مواد برآمد 5تخریب کار گرفتار

فائرنگ، بارودی سرنگ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق، قلات میں بم دھماکے سے نادرا دفتر تباہ


Numaindgan Express December 03, 2012
کوئٹہ:اختر آباد میں ایف سی اس بس کے قریب کھڑا ہے جس کی چھت پر بارودی مواد لدا ہوا ہے۔ فوٹو: آئی این پی

فرنٹیئرکور نے کوئٹہ کے علاقے اخترآباد میں بس سے13ہزار کلو گرام سے زائد دھماکا خیزمواد برآمد کرکے تخریب کاری کے خوفناک منصوبے کو ناکام بنادیا پانچ تخریب کاروں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

فائرنگ، بارودی سرنگ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے۔ قلات میں بم دھماکے سے نادرا کا دفتر تباہ ہوگیا۔ بارکھان میں سیکیورٹی فورسز پر فائر کئے گئے راکٹ کھلے میدان میں گرکر پھٹ گئے۔ ایف سی کے کیپٹن جوہر نے صحافیوں کو بتایا کہ خفیہ اطلاع پرکوئٹہ سے نوشکی آنے اورجانے والی بسوں اورکوچوں کی چیکنگ شروع کردی گئی ایک مشکوک بس سے13ہزار9 سو کلو گرام سلفر،پوٹاشیم کلورائیڈ اور امونیم نائٹریٹ برآمد کرلیا گیا گرفتار ملزمان اورپکڑے گئے مواد کو پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔

11

اس سے قبل اخترآباد میں مشکوک بس کو صبح9 سے لیکر12بجے تک کھڑا رکھا کوئی ٹیکنیکل ٹیمیں نہیں پہنچیں تھیں بم ڈسپوزل کے عملے نے موقع پر پہنچ کر مواد کا جائزہ لیا اور بتایا کہ مواد دھماکا کرنے میں استعمال کیاجاتاہے اگر اس میں ایک ڈیٹونیٹر لگادیاجائے تو ایک کلو میٹرتک بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی ہے، چیکنگ کے بعد مواد کو شالکوٹ تھانے لایاگیا اور ملزمان کو پولیس کے حوالے کیاگیا، اس موقع پر ڈائریکٹر شہری دفاع، ایس پی سریاب سرکل امان اﷲ کاکڑ ڈی ایس پی شفقت اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔

ایف سی کے پریس ریلیز کے مطابق میڈیا پر بارود نہ نکلنے کی رپورٹنگ کی گئی اس طرح کی رپورٹنگ کے خلاف آئندہ ضروری اقدامات کیے جائیں گے،غلط رپورٹنگ سے شدت پسندوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں میڈیا شدت پسندوں کے حوصلے بلند کرنے سے گریز کرے۔بلوچستان کے علاقے آر ڈی238میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شمس الدین جاں بحق ہوگیا ۔ حب سے نمائندے کے مطابق لیبرکالونی میں نامعلوم افراد ایک دکان پر فائرنگ کردی جس سے علی احمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔ ڈھاڈر میں دوگروہوں کے درمیان مسلح تصادم میں ایک شخص اسلم زخمی ہوگیا۔

12

نصیر آباد ربیع کینال کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں سیکیورٹی اہلکار محمد شریف شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا، حب میں سی این جی اسٹیشن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دوافراد زخمی ہوگئے۔ قلات سے نمائندے کے مطابق نادرا کے دفتر پرنامعلوم افراد نے دستی بم پھینک دیا جس سے دفتر کی دیواروں اور دو کمروں کو نقصان پہنچا اور کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ڈیوٹی پر موجوداہلکار معمولی زخمی ہوا، کوہلو سے نمائندے کے مطابق بارکھان میں نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دو راکٹ فائر کیے جو کھلے میدان میں گرکرپھٹ گئے جس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں