پاکستان اور امریکا میں اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق دفاعی مذاکرات آج ہوں گے

وزیرخزانہ حفیظ شیخ کے واشنگٹن میں امریکی نائب وزیرخارجہ سے مذاکرات،امداد کے بجائے تجارت کو فروغ دے رہے ہیں


News Agencies December 03, 2012
دفاعی مذاکرات میںنویدقمر،جیمزملروفودکی قیادت کرینگے،اتحادی سپورٹ فنڈ کی مدمیں 50 کروڑ ڈالر جاری کیے جانیکا اعلان متوقع۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور امریکا نے اقتصادی تعاون بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

واشنگٹن میں امریکی دفتر خارجہ میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور امریکی نائب وزیر خارجہ تھامس آر نائیڈز کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک امریکا تعاون نہ صرف قومی سلامتی تک محدود ہے بلکہ اس میں اقتصادی ترقی بھی شامل ہے، ہم امداد کے بجائے تجارت کے تصور کو فروغ دے رہے ہیں جس پر گزشتہ دو برسوں سے کام ہورہا ہے ۔

13

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہم امریکا کیساتھ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں، بیرونی امداد کے بہتر استعمال پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی مذاکرات ایک سال کے زائد عرصہ کے بعد ہو رہے ہیں۔

مذاکرات میں شریک پاکستانی سفیر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ تجارتی اورسرمایہ کاری کے مواقع کو وسعت دینا بڑا ضروری ہے، وزیر خزانہ کی اقتصادی ٹیم میں وزیرمملکت سلیم مانڈوی والا، سیکریٹری خزانہ واجد رانا، گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور اور ایف بی آر کے چیئرمین علی ارشد حکیم بھی شامل تھے،دریں اثنا پاکستان اور امریکاکے مابین دفاعی مذاکرات آج راولپنڈی میں شروع ہونگے۔

14

امریکی سفارتخانے کی ترجمان رائن ہیرس کے مطابق مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون، انسداد دہشت گردی اور دیگر اہم دفاعی امور پر بات چیت ہوگی۔ پاکستانی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وزیر دفاع نوید قمرجبکہ امریکی وفد کی قیادت نائب وزیر دفاع جیمز ملرکرینگے۔ این این آئی کے مطابق مذاکرات میں مسلح افواج کے سینئر نمائندے اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام بھی شرکت کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں