کراچی میں فائرنگ کے واقعات ایک شخص ہلاک 2 زخمی

بولٹن مارکیٹ پر پرائز بانڈ کی دکانوںپرمسلح ملزمان کی فائرنگ سے علاقے خوف و ہراس


Staff Reporter December 03, 2012
9 محرم کو روہڑی سے لاپتہ ہو نے والے شخص کی لاش لانڈھی شیر پاؤ کالونی سے ملی ہے۔ فوٹو : فائل

شہر میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ لانڈھی شیر پاؤ کالونی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

نبی بخش تھانے کے علاقے شو مارکیٹ میں واقع رہائشی اپارٹمنٹس مکی اسکوائر کے قریب موٹر سائیکل سوار2نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے فٹ پاتھ پر بیٹھے ہوئے ایک شخص کو ہلاک اور ایک شخص کو زخمی کردیا جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کو8 گولیاں لگیں جبکہ زخمی کوایک گولی ران پر لگی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے کی شناخت31 سالہ عدنان ولد عبدالقادر اور زخمی کو دانش ولد حبیب الرحمن کے نام سے شناخت کرلیا گیا۔

ایس ایچ او نبی بخش عابد حسین کے مطابق مقتول عدنان عینک کے فریم سپلائی کرتا تھا جبکہ جائے وقوع مکی اسکوائر میں مقتول کے والد کی عینک کی دکان ہے، مقتول ایک بچہ کا باپ تھا جبکہ زخمی ہونے والا مقتول کا دوست ہے، ایس ایچ او نبی بخش نے بتایا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ واقعہ بھتا طلب کرنے پر ہوا یا ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہے، عوامی کالونی تھانے کی حدود لانڈھی نمبر6شیر پائوکالونی میں گورنمنٹ گرلز اسکول کی دیوارکے ساتھ کچرا کنڈی سے نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔

15

بعد ازاں لاش ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ عوامی کالونی حاتم مروت نے بتایا کہ مقتول کو ایک گولی سر پر اورایک گولی گردن پرمارکر قتل کیاگیا ہے، مقتول کوضلع پنو عاقل سکھرکا رہائشی25 سالہ اختر حسین ولد محمد یعقوب حسین کے نام سے شناخت کرلیا گیا ، جیب سے ملنے والے قومی شناختی کارڈ سے مقتول کی شناخت ممکن ہو سکی، مقتول9 محرم کو روہڑی سے لاپتہ ہوا تھا اور مقتول کے بھائی علی اصغر سے بذریعہ موبائل فون رابطہ ہو گیا ہے اور ورثا آج کسی وقت کراچی پہنچ جائیں گے۔

کھارادر کے علاقے بولٹن مارکیٹ کے قریب واقع پرائز بونڈ کی دکانوں پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے علاقے میں شد ید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزما ن با آسانی فرار ہو گئے، فائرنگ کے نتیجے میں50 سالہ محمد صدیق ولد محمد یوسف نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سول اسپتال پہنچایا گیا۔کھارادر پولیس کے مطابق فائرنگ پرائزبانڈ کی دکانوں پرکی گئی تھی اور جس کے نتیجے میں فٹ پاتھ پر بیٹھا شخص محمد صدیق معمولی زخمی ہو گیا زخمی ہونے والا شخص پولیس کے اسپتال پہنچنے سے قبل ہی طبی امداد لے کر گھر چلا گیا۔

16

انھوں نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔جیکسن کے علاقے گلشن سکندر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے12 سالہ سرفراز اور اورنگی ٹاؤن ہزارہ چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وحید گل زخمی ہوگیا۔ بن قاسم کے علاقے پپری میں شدید فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جہاں پہنچ کر پتہ چلا کہ ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ کی جا رہی ہے جہاں سے پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ گلشن حدید فیز II میں واقع مرغی کے گوشت کی دکان پر تلخ کلامی کے بعد دو گروپوں میں شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا فائرنگ کے نتیجے میں ایک گروپ کا سہیل نامی شخص زخمی ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |