انگلینڈ کے خلاف قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان عمر گل بھی شامل
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز24 اگست سے ہوگا
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا جب کہ فاسٹ بولرعمرگل کو بھی ایک اور موقع دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے آئرلینڈ کے ساتھ 18 اور20 اگست کو ون ڈے میچز ہیں جب کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریزکا آغاز24 اگست سے ہوگا جس کے دوران 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دونوں سیریز کے لیے ایک مضبوط ٹیم میدان میں اتارنے کے لئے فاسٹ بولر عمرگل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے آخری بار ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوری 2016 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے اسکواڈ کے لئے جن کھلاڑیوں کو منتخب کیا ان میں کپتان اظہرعلی، شرجیل خان، محمد حفیظ، سمیع اسلم، بابراعظم، شعیب ملک، سرفرازاحمد ، محمد رضوان ، محمد عامر، وہاب ریاض ، حسن علی، یاسر شاہ اور محمد نواز شامل ہیں جب کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور عمر اکمل بدستور سلیکشن کمیٹی کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور، انورعلی، اسد شفیق، صہیب مقصود، ظفرگوھراورمحمد عرفان کو ڈراپ کردیا گیا۔