شاہ عبداللہ کی صحت یابی پرسعودی عرب میں خوشی کی لہر

ہر دلعزیز شاہ کی صحت یابی پر شہریوں نے مقتولین کا خون بہا معاف کردیا۔


INP December 03, 2012
ہر دلعزیز شاہ کی صحت یابی پر شہریوں نے مقتولین کا خون بہا معاف کردیا۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی کمر کے آپریشن کے بعد صحتیابی پر ملک بھرمیںخوشی کی لہردوڑگئی ہے،اس خوشی میںکئی شہریوں نے اپنے مقتولین کے قاتلوں کا خون بہا بھی معاف کر دیا۔

ایسے ہی ایک سعودی شہری سعد العتیبی نے اپنے بچے کا خون بہا معاف کردیا۔انھوں نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خادم الحرمین الشریفین کی صحت یابی کے بعد شہزادہ ترکی بن متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز نے ٹیلیفون کیااورشاہ عبداللہ کی صحت یابی پرمبارک باد پیش کی۔

05

شہزادہ متعب بن عبداللہ نے مجھے کہا کہ میں خادم الحرمین الشریفین کی صحت یابی کی خوشی میں اپنے بچے کے قاتل کو معاف کر دوں چنانچہ میں نے اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کر دیا۔شہزادہ متعب بن عبداللہ نے سعد العتیبی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیزکو بھی سعد العتیبی کے بیٹے کے قتل کیس سے آگاہ ہیں اور انھوں نے بھی مقتول کے ورثا سے قاتلوں کو معاف کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں العتیبی نے بتایا کہ میں نے اپنے اہل خانہ اور برادری کے دیگر افراد سے مشورہ کیا،کوئی قاتل کو معاف کرنے کے حق میں نہیں تھالہٰذامیں نے خود ہی قاتل کو معاف کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد دیگر تمام افراد بھی راضی ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ مملکت کی نہایت ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔ وہ کمر کی سرجری کے بعد اسپتال میں زیر علاج تھے۔3روز قبل سرکاری ٹی وی پر انھیں اپنے وزرااورمشیران سے ملاقات کرتے دکھایاگیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں