کارلوس برتھ ویٹ ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان مقرر

برتھ ویٹ کو انڈیا کے خلاف 2 میچوں کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک August 09, 2016
برتھ ویٹ کو انڈیا کے خلاف 2 میچوں کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

HYDERABAD: ویسٹ انڈیز کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوانے والے نوجوان کھلاڑی کارلوس برتھ ویٹ کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

کھیلوں کی ویب سائٹ (کرک انفو) کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے صرف 8 میچز کھیلنے والے اور 2015 میں ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنوانے والے آل راونڈر کارلوس برتھ ویٹ کو انڈیا کے خلاف 2 میچوں کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کو 2 بار ورلڈ چیمپئن ڈیرن سیمی کو نہ صرف کپتانی سے ہٹا دیا گیا بلکہ رواں ماہ بھارت کے خلاف ہونے والے 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔

سابق ٹی ٹوئںٹی کپتان ڈیرن سیمی نے کچھ روز قبل ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ میں اب ویسٹ انڈیز کا کپتان نہیں رہوں گا کیوں کہ سلیکشن کمیٹی کے چیرمین نے مجھے فون کرکے بتایا کہ ہم نے آپ کی کپتانی پر غور کیا لیکن آپ میرٹ کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ویسٹ انڈیز ہی ٹی ٹوئنٹی کا حقیقی چیمپئن ہے، ڈیرن سیمی

سلیکشن کمیٹی کے چیرمین کورٹنی براؤن نے کہا کہ کارلوس برتھ ویٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں اور ان کے کھیل کے ساتھ لگاؤ کی وجہ سے وہ نوجوان کھلاڑیوں کو مثبت انداز میں متاثر کرسکتے ہیں۔ بھارت کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں کارلوس بریتھ ویٹ (کپتان) آندرے فلیچر، کرس گیل، لینڈل سمنز، مارلن سیموئلز، آندرے رسل، ڈیوون براوو، ایون لیوس، جیسن ہولڈر، جونسن چارلس، کیرون پولارڈ، سیموئل بدری اورسنیل نرائن شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ایک برس میں 3 ٹائٹلز جیت کر ویسٹ انڈیز نے تاریخ رقم کردی

واضح رہے کارلوس برتھ ویٹ نے 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف فائنل میچ کے آخری اوور میں 4 گیندوں پر 4 چھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں