بھارت نے امریکا سے ممبئی دھماکوں کے ملزمان مانگ لیے

خط میں ڈیوڈ ہیڈلے اور ظہور حسین رانا کو بھارت کے حوالے کرنیکی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست نومبرمیں بھیجی گئی تھی لیکن تاحال امریکا کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا. فوٹو: رائٹرز

بھارت نے امریکا سے ممبئی حملوں کے ملزمان ڈیوڈ ہیڈلے اورظہور حسین رانا کی حوالگی کی درخواست کی ہے۔

غیر ملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق بھارت کے امور خارجہ کے وزیر سلمان خورشید نے امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن کو لکھے گئے خط میں درخواست کی ہے کہ لشکر طیبہ کے مشتبہ شدت پسند پاکستانی نژاد امریکی ڈیوڈ ہیڈلے اور اس کے ساتھی ظہور حسین راناکو بھارت کے حوالے کیا جائے۔




بھارت کو امید ہے کہ امریکا بھارتی درخواست کا مثبت جواب دیگا۔ درخواست نومبر کے اوائل میں بھیجی گئی تھی لیکن تاحال امریکا کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔



گزشتہ مہینے امریکی اعلی عہدیدار وینڈی شیرمین نے کہا تھا کہ امریکا مجرموں کی حوالگی کی بھارتی درخواست پر غور کریگا۔ بھارت نے ہیڈلے کی بیوی شازیہ گیلانی اور اس کی دوست تک رسائی کی بھی درخواست کی ہے۔
Load Next Story