قادرپورفیلڈ کی گیس 10فیصد مہنگی کرنیکی سمری ارسال
صارفین پر200ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا، حالیہ9.8فیصد اضافے کے علاوہ ہوگا، ذرائع۔
وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل نے قادر پور فیلڈ کی گیس کی قیمت میں10فیصد اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کردی ہے۔
ذرائع نے آن لائن کوبتایاکہ قادر پور گیس فیلڈ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کے بعد صارفین پر200ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور یہ اوگراکی جانب سے حالیہ 9.8 فیصد اضافے کے علاوہ ہوگا۔
وزارت پٹرولیم نے قادر پورگیس فیلڈ کی موجودہ قیمت 2.56ڈالر سے بڑھاکر3ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ کرنے کی تجویز دی ہے۔ وزارت خزانہ قبل ازیں گیس پرائس ایگریمنٹ کے آرٹیکل 4-1(b)کی مخالفت کرچکی ہے۔
اس شق میں کہا گیا کہ اگر عالمی مارکیٹ میں سلفر ایندھن کی قیمت 200 ڈالر فی من سے تجاوز کرجائیں توحکومت قادر پور گیس فیلڈکی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی پابند ہوگی ۔ وزارت خزانہ نے ایچ ایس ایف او کی قیمت کی حد400 ڈالر فی من تک بڑھانے کی تجویز دی ہے ۔