صومالیہ چراگاہوں اور پانی کے تنازع پر جھڑپیں 26 ہلاک
ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، اعلیٰ حکام کی دونوں قبائل کو پرامن رہنے کی ہدایت۔
صومالیہ میں دو متحارب قبیلوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایاکہ اتوار کو صومالیہ کے مرکزی علاقے بلادار میں چراگاہوں اور پانی کے تنازع پر دو قبلیوں کے درمیان خونریزجھڑپ ہوئی۔
مرکزی صومالیہ کے سینئر ملیشیا کمانڈر محمد عابدی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھڑپ میں 26 افراد مارے گئے لیکن ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ صومالی وزیر داخلہ نے دونوں قبائل کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے۔