سنی اتحاد کونسل اورپیپلز پارٹی کا انتخابی اتحاد کا اعلان

آئندہ الیکشن پی پی کے ساتھ ملکرلڑیں گے،مخالفین کوشکست ہوگی،صاحبزادہ فضل کریم.

سنی اتحاد کونسل اورہماری سوچ وفکرایک ہے، کائرہ، منظوروٹو کی مشتر کہ پر یس کانفر نس. فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
سنی اتحاد کونسل اورپیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں مل کرچلنے کیلیے انتخابی اتحاد کا اعلان کردیا۔

انتخابی اتحادکے دیگرمعاملات کوحتمی شکل دینے کیلیے دونوں جماعتوں کے ارکان پر مشتمل مشترکہ کمیٹی بنائی جائے گی۔لاہورمیں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ،منظور احمدوٹو نے دیگر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم،سیکریٹری جنرل حاجی حنیف طیب اور سنی اتحاد کونسل کے دیگررہنمائوں سے ملاقات کی۔




اس دوران دونوں جماعتوں میں سیاسی اور انتخابی اتحاد کیلیے بات چیت کی گئی اور مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعددونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں آئندہ عام انتخابات میں مل کرچلنے کیلیے انتخابی اتحاد کااعلان کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات میں یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ سنی اتحاد کونسل آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر لڑے گی اورمخالفین کوشکست ہوگی۔



وفاقی وزیراطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہاکہ دہشتگردی،انتہاپسندی کے خلاف سنی اتحاد کونسل اور ہماری سوچ اور فکرایک ہے اور ماضی میں بھی ملک میں اسلامی افکارکیلیے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے بھی جو کردار ادا کیاوہ بھی کسی سے ڈھکاچھپانہیں۔

منظور وٹو نے کہا کہ دہشت گردی سمیت بہت سے معاملات پر سنی اتحاد کونسل اورپیپلز پارٹی کے نظریات ایک ہیں،تاریخ گواہ ہے کہ ہم اتحادیوں اوردوستوں کوساتھ لے کرچلتے ہیں ہم پہلے ہم خوداتحادیوں اوردوستوں کی عزت کرتے ہیں پھران سے اپنی عزت کرواتے ہیں۔
Load Next Story