اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 70 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

آپریشن سیكریٹریٹ، مارگلہ، كراچی كمپنی اور رمنا كے علاقوں میں کیا گیا، ذرائع

آپریشن سیكریٹریٹ، مارگلہ، كراچی كمپنی اور رمنا كے علاقوں میں کیا گیا، ذرائع، فوٹو؛ فائل

وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 70 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔


اسلام آباد میں سیكیورٹی كو فول پروف بنانے كے لیے پولیس، رینجرز اور حسا س اداروں نے مختلف علاقوں میں مشتركہ سرچ آپریشن كركے 70 مشکوک افراد كوحراست میں لے لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن سیكریٹریٹ، مارگلہ، كراچی كمپنی اور رمنا كے علاقوں میں كیا گیا جب کہ اس دوران 80 گھر وں كی تلاشی لی گئی اور مذكورہ مقامات پر رہائش پذیر افراد كے كوائف چیك كیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد سے 2 موٹرسائیكلیں اور ایك گاڑی بھی قبضے میں لی گئی ہے جب کہ انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story