کراچی آپریشن كو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے آئی جی سندھ

مذہبی اور پبلک مقامات سمیت ایئرپورٹ اور ریلوے اسٹیشنوں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے، اے ڈی خواجہ


ویب ڈیسک August 09, 2016
مذہبی اور پبلک مقامات سمیت ایئرپورٹ اور ریلوے اسٹیشنوں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے، اے ڈی خواجہ، فوٹو؛ فائل

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس كو ہدایات جاری كی ہیں كہ صوبائی سطح پر اور خصوصاً كراچی میں جرائم پیشہ عناصر اور ان كے سرپرستوں كے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشنز كو مزید تیز اور موُثر بنایا جائے۔

ترجمان سندھ پولیس كے مطابق آئی جی سندھ نے امن وامان كے حالات پر مكمل پولیس كنٹرول اور عوام كے جان ومال كے تحفظ كے سلسلے میں جاری ہدایات میں كہا كہ ضلعی سطح پر تمام ناكوں، شاہراہوں اور مضافاتی علاقوں میں رینڈم اسنیپ چیكنگ كو روزانہ 2 گھنٹے كی بنیاد پر یقینی بناتے ہوئے پولیس پكٹنگ، پیٹرولنگ سمیت ریكی نگرانی، سرچنگ اور انٹیلی جینس كلیكشن كے جملہ اقدامات كو مربوط اور ٹھوس بنایا جائے ۔

آئی جی سندھ نے كہا كہ سیكیورٹی كے جملہ اقدامات كے تحت تمام مساجد ،امام بارگاہوں، مزارات ، اقلیتی برادری كے مذہبی مقامات، پبلك مقامات سمیت ائیر پورٹس، ریلوے اسٹیشنوں، بس ٹرمینلز اور اسپتالوں وغیرہ پرخصوصی توجہ مركوز ركھی جائے۔ انہوں نےعوام سے اپیل کی کہ سیكیورٹی كے مؤثر اقدامات كو ہر سطح پر كامیاب بنانے كے لیے اپنے آس پاس اطراف كے علاقوں میں كوئی مشكوك سرگرمی، مشتبہ عناصر، لاوارث و مشكوك گاڑی ، بیگ، پارسل، تھیلا اور بریف كیس وغیرہ دكھائی دینے پر فوری مددگار 15 پر اطلاع دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں