سرے اور رائیونڈ کے محلات سونامی بہا لے جائیگاتحریک انصاف

پارٹی میں نئے اور پرانے کا فرق ختم ہو گیا، تنظیمی الیکشن نے مورثی سیاست کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔


Numainda Express December 03, 2012
65سال پرانا نظام بدلنے کا وقت آگیا، عوام روایتی سیاست کو خیر باد کہہ چکے۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے آصف زرداری اور شریف برادران کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جتنا مرضی پروپیگنڈا اور پری پول رگنگ کر لیں تحریک انصاف کے تنظیمی الیکشن کے بعدآنیوالا سونامی عام انتخابات میں انکی عوام دشمن سیاست کو سرے اور رائے ونڈ کے محلات سمیت بہا لے جائے گا۔

لاہور سمیت ملک بھر میں کلین سویپ کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار یہاں تحریک انصاف کے یونٹی کنونشن میں رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن کے میزبان اور مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے صدر زرداری اور شریف برادران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا سونامی اقتدار کے روایتی بت پاش پاش کر دیگا۔ آج نئے اور پرانے کا فرق بھی ختم ہوگیا ہے، ہم نے نئے اور پرانے کا فرق پیدا کرنیوالے اپنے ساتھیوں کو بھی واضح پیغام دیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پرچم تلے ہم سب ایک ہیں اور اکھٹے ہو کر لاہور سمیت ملک بھر میں کلین سویپ کریں گے۔

22

احسن رشید نے کہا کہ سب سیاستدان برے نہیں ہوتے بلکہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے نئے سیاستدان سب سے اچھے ہیںجو بہت سی قربانیاں دیکر اور پرانی رفاقتیں چھوڑ کر پاکستان کو بچانے کیلیے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔

سابق گورنر پنجاب میاں اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تنظیمی انتخابات نے موروثی سیاست کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے۔ تحریک انصاف لاہور کی تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کریگی۔ سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا کہ گزشتہ65 سال کے نظام کو بدلنے کا وقت آ گیا ہے اور اسی تبدیلی کے لیے میں نے قومی اسمبلی کی سیٹ اور وزارت عمران کے قدموں میں رکھ دی ہے۔

23

کنونشن میں سابق وزیر اعلی میاں افضل حیات، جمشید اقبال چیمہ، خالد کھرل، طارق چوہدری، ایس اے حمید، عارف رشید، چوہدری اعجاز، عبدالرشید بھٹی بھی موجود تھے جبکہ پنجاب بھر سے10ہزارکے لگ بھگ کارکن شریک ہوئے۔ کنونشن میں تحریک انصاف کے ہزاروں نئے اور پرانے رہنمائوں وکارکنوں نے احسن رشید اور عبدالعلیم خان کی قیادت میں تنظیمی الیکشن میںکلین سویپ کرنیکا اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں