دفترخارجہ نے ایل او سی پر دراندازی کا بھارتی الزام مسترد کردیا

بھارتی الزامات سے متعلق تفصیلات جمع کررہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک August 10, 2016
بھارتی الزامات سے متعلق تفصیلات جمع کررہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: ترجمان دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کا بھارتی الزام سختی سے مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان لائن آف کنٹرول دراندازی کا بھارتی الزام سختی سے مسترد کرتا ہے جب کہ اس حوالے سے تفصیلات جمع کررہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کا ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں