بھارت کا ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام

مقبوضہ کشمیر میں گرفتار ہونے والے بہادر علی کا تعلق پاکستان سے ہے، بھارت کا الزام


ویب ڈیسک August 10, 2016
مقبوضہ کشمیر میں گرفتار ہونے والے بہادر علی کا تعلق پاکستان سے ہے، بھارت کا الزام، فوٹو؛ فائل

بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے سرحد پار سے دراندازی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور الزام لگایا کہ پاکستان بھارت میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے ملاقات میں بھارت میں پاکستانی کی جانب سے دراندازی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں گرفتار ہونے والے بہادر علی کا تعلق پاکستان سے ہے اور اس کے کالعدم لشکر طیبہ سے روابط ہیں جب کہ اس کے قبضے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان لائن آف کنٹرول پر دراندازی کا بھارتی الزام سختی سے مسترد کرتا ہے جب کہ اس حوالے سے تفصیلات جمع کررہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |