مسئلہ کشمیر کا حل گروپوں میں اتحاد کا انتظار نہیں کر سکتے میرواعظ

ہمارا اصل مقصد بھارت سے آزادی ہے،مسئلے کے حل میں کشمیری عوام کی شمولیت ضروری ہے.


Online December 03, 2012
ہمارا اصل مقصد بھارت سے آزادی ہے،مسئلے کے حل میں کشمیری عوام کی شمولیت ضروری ہے. فوٹو: اے ایف پی

کل جماعتی حریت کانفرنس میرواعظ گروپ کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکے حل کا عمل مختلف حریت گروپوں کے درمیان اتحادکا انتظارنہیں کرسکتا اس عمل کوآگے بڑھنا ہوگا۔

وہ اسلام آباد اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے ارکان سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے جو کہ حریت وفد کے مجوزہ دورہ پاکستان سے قبل مشاورت کا حصہ ہے،میرو اعظ نے کہا کہ ان کا گروپ اتحاد کا مخالف نہیں ہے لیکن اگر کوئی اکیلا رہنا چاہتا ہے تو وہ اسے زبردستی مجبور نہیں کر سکتے۔

24

میں اتحاد کے لیے کسی کو کندھے پر نہیں بٹھا سکتا ہم جدوجہد اور مسئلے کے حل کے عمل کو اتحاد کے معاملے پر یرغمال نہیں بنا سکتے ، حقیقتیہ ہے کہ ہمارا اصل مقصد بھارت سے آزادی حاصل کرنا ہے، اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے متعلق میر واعظ نے کہا کہ یہ قرار دادیں پرانی نہیں ہیں لیکن1947کے بعد سے بہت سی جغرافیائی و سیاسی تبیلیاں آئی ہیں۔

اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں1947میں ہمارے پاس صرف دو آپشنز تھے بھارت یا پاکستان میں سے کسی ایک کے ساتھ الحاق کرنا لیکن آج ہمارے پاس بہت سے آپشنز ہیں،انھوں نے کہا کہ حریت وفد دورہ پاکستان میں پاکستان کی قیادت پر واضح کریگا کہ مسئلہ کشمیر کو کوئی دوطرفہ حل نہیں نکالا جا سکتا کیونکہ عالمی برادری اصولی طور پر اتفاق کر چکی ہے کہ مسئلے کے مستقل حل کے لیے کشمیری عوام کی اس میں شمولیت ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں