خیبرپختونخوا میں غیراعلانیہ مارشل لالگا ہوا ہے فضل الرحمن

کراچی میںنفرت پھیلائی جارہی ہے،اسلام زندہ بادکانفرنس سے خطاب،اے این پی کڑی تنقید.


Monitoring Desk December 03, 2012
کراچی میںنفرت پھیلائی جارہی ہے،اسلام زندہ بادکانفرنس سے خطاب،اے این پی کڑی تنقید۔ فوٹو: فائل

جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ قوم کوتقسیم کرکے لڑانے کی سازش ہورہی ہے۔

خیبر پختونخوامیں غیراعلانیہ مارشل لالگا ہواہے،سول انتظامیہ بے بس اورصوبائی حکومت ناکام اوربدنام ہو چکی ہے،ملک کوامریکاکی غلامی میں دیدیا گیاہے،کراچی میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔

25

مظفر گڑھ کی تحصیل علی پورمیں اسلام زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمن نے کہاکہ اسلحے کی بنیادپرشریعت کے نفاذ کی بات درست نہیں،تبدیلی کا نعرہ لگا کرنوجوانوں کوفریب دیاجا رہاہے۔

پیپلزپارٹی مشرف سے بھی کہیں بڑھ کرامریکاکی وفادارہے۔انھوں نے اے این پی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے کسی کوفائدہ ہویانہ ہو عوامی نیشنل پارٹی اسے انتخابی مہم میں استعمال کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں