جھنگمقابلے میں تھانیدار سمیت 3اہلکار جاں بحقملزم ہلاک

موچی والا پولیس نے چک 175میں چھاپہ مارا تو اشتہاری رمضان وغیرہ نے فائر کھول دیا.


Numainda Express December 03, 2012
موچی والا پولیس نے چک 175میں چھاپہ مارا تو اشتہاری رمضان وغیرہ نے فائر کھول دیا۔ فوٹو: فائل

تھانہ موچی والا کے علاقہ چک نمبر 175 میں پولیس مقابلہ کے دوران اے ایس آئی سمیت3 پولیس اہلکار جاں بحق، اشتہاری ملزم کا ایک ساتھی ہلاک جبکہ راہگیر خاتون زخمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام پولیس تھانہ موچی والا کو مخبری ہوئی کہ اشتہاری رمضان عرف رمضانی بلوچ چک نمبر 175 ج ب بہادرے دی جھوک میں موجود ہے۔

28

پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر اے ایس آئی لیاقت نول، ہیڈکانسٹیبل عبدالرزاق اور ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل خدا بخش دم توڑگئے، ایک گولی راہگیر خاتون رانی بی بی کو لگی جس سے وہ زخمی ہو گئی۔ جوابی کارروائی میں اشتہاری رمضان عرف رمضانی بلوچ کا ساتھی سہیل شیخانہ ہلاک ہوگیا، آخری اطلاعات تک پولیس مقابلہ جاری تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں