ریو میں چوروں اورجیب کتروں کے مقابلے بھی عروج پر پہنچ گئے

لٹیروں کا طریقہ واردات سیدھا سا ہے، ایک خوبصورت لڑکی اپنے شکار کی توجہ منتشر کرتی ہے۔


AFP August 10, 2016
لٹیروں کا طریقہ واردات سیدھا سا ہے، ایک خوبصورت لڑکی اپنے شکار کی توجہ منتشر کرتی ہے۔ فوٹو: فائل

اولمپکس کے دوران میزبان شہر ریو ڈی جنیرو میں چوروں اورجیب کتروں کے مقابلے بھی عروج پر پہنچے ہوئے ہیں۔

لٹیروں کا طریقہ واردات سیدھا سا ہے، ایک خوبصورت لڑکی اپنے شکار کی توجہ منتشر کرتی ہے۔ اس کا ساتھی مذکورہ شکار سے سامان چھین کر بھاگتا ہے، اگر وہ لٹیرا کا پیچھا کرنے کی کوشش کرے تو پھر راستہ میں موجود جرائم پیشہ گروہ کا ایک اور کارندہ اسے غلط راہ پر ڈالنے کی کوشش کرتا ہے، کوپا کبانا بیچ اور دیگر مقامات پر ایسے واقعات بکثرت دکھائی دیتے ہیں۔

ریوگیمز کے دوران ان میں اضافہ ہوچکا، وارداتوں سے ایتھلیٹس بھی محفوظ نہیں، چین سمیت کئی ممالک کے کھلاڑی اپنی قیمتی اشیا چوری ہونے کا شکوہ کرچکے ہیں تاہم صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی، منتظمین کی جانب سے بدستور سیکیورٹی سخت کرنے کی تسلیاں دی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں