اظہرکوآؤٹ کرنا انگلینڈ کیلیے مشکل ہوجاتا ہے اینڈرسن

اظہر علی حالیہ دور کے پاکستانی بیٹسمینوں میں سب سے بہترہیں، فاسٹ بولر


Sports Desk August 10, 2016
اظہر علی حالیہ دور کے پاکستانی بیٹسمینوں میں سب سے بہترہیں، فاسٹ بولر۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست انگلش بولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ حالیہ دور کے پاکستانی بیٹسمینوں میں اظہر علی سب سے بہتر اور بہت عرصے سے اچھی بیٹنگ کررہے ہیں۔

برطانوی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں اینڈرسن نے کہا کہ اظہر کو آئوٹ کرنا ہمارے لیے مشکل ہوجاتا ہے اور چوتھے ٹیسٹ میں بھی ان کی وکٹ سب سے اہم ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اظہر ایک متوازن کھلاڑی اورگراؤنڈ کے چاروں اطراف شاٹس کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کیخلاف بولنگ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔

انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعرات سے اوول میں کھیلا جائیگا، 5 میچزکی ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ 24 اگست کو ساؤتھپٹن میں شیڈول ہے۔ جیمز اینڈرسن نے کہا کہ ون ڈے میچیز میں انگلینڈ کی حالیہ کارکردگی بہت اچھی رہی لیکن پاکستان کے ساتھ کھیلنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔

آئی سی سی رینکنگ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ میرے رینکنگ اتنے معنی نہیں رکھتی اور میں اپنے کھیل پر توجہ دیتا ہوں۔ حالیہ دور کے بولرزکے بارے میں اینڈرسن نے کہا کہ پہلے کی بانسبت اب زیادہ تیز پچز نہیں بن رہیں اور قوانین بھی اب بیٹسمینوں کیلیے سازگار ہیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ اب بھی پہلے جیسی ہی ہے۔ آئی سی سی بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان33سالہ اینڈرسن نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز جیتنا اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اس سے حاصل شدہ اعتماد مستقبل میں بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ٹیم کی مدد کریگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں