فاطمہ بھٹو کی سیاست میں آنیکی خبروں کی تردید

مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے آئندہ انتخابات کے ذریعے سیاست میں قدم رکھنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔


Monitoring Desk December 03, 2012
مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے آئندہ انتخابات کے ذریعے سیاست میں قدم رکھنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم ذوالفقار بھٹو کی پوتی اور مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے آئندہ انتخابات کے ذریعے سیاست میں قدم رکھنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فاطمہ نے ٹویٹر پر اپنے سیاست میں آنیکی خبرکوغلط قرار دیا۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبون کے مطابق پیپلز پارٹی (ش ب) کی سربراہ غنویٰ بھٹو نے کہا تھا کہ انکی بیٹی فاطمہ 2013ء میں ہونیوالے انتخابات میں رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے حلقے این اے 192 سے حصہ لیںگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فاطمہ نے حال ہی میں اپنے والد کی زندگی پر ایک کتاب لکھی ہے اور وہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کیخلاف کھل کر بولتی رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں