اچکزئی ’’را‘‘ کا ایجنٹ نوازشریف کا خاص آدمی ہے شیخ رشید
موجودہ حکومت نااہل اور کرپٹ ہے، شیخ رشید
پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ محموداچکزئی ''را'' کا ایجنٹ ہے اور نوازشریف کاخاص آدمی ہے، حکومت نااہل اورکرپٹ ہے،غیرملکی ایجنٹوں پرآہنی ہاتھ ڈالا جائے۔
انھوں نے کوئٹہ میں سول اسپتال کادورہ کیا اورزخمیوں کی عیادت کی، اسپتال کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نااہل اور کرپٹ ہے،غیر ملکی ایجنٹوں پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے۔ شیخ رشید نے کہاکہ محموداچکزئی نے وزیراعظم سے مفادت حاصل کیے ،محمودخان اچکزئی کے بیان کی مذمت کرتاہوں اورپوری قوم دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایجنسیاں محدودوسائل میں بہترین کام کررہی ہیں۔ ان کوسلام پیش کرتاہوں،جہاں جہاں ''را'' موساد اور خادسمیت دیگرغیر ملکی ایجنسیوں کے ایجنٹ موجود ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے،انھوں نے کہاکہ دہشت گردبلوچستان کاامن تباہ کرناچاہتے ہیں۔