مسلم ممالک دہشت گردی کیخلاف ایک ہوجائیں امام مسجد نبویؐ

حرمین الشریفین کی حفاظت ایمان کا حصہ ہے، برمنگھم میں کانفرنس سے خطاب


Numainda Express August 10, 2016
اسلام تلوار کے زور پر نہیں حسن اخلاق سے پھیلا، ساجد میر، مولانا ہادی العمری

SRINAGAR: مسجد نبویؐ کے امام ومؤذن الشیخ یاد الشکری نے کہا ہے کہ حرمین الشریفین کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس کے حل کیلیے مسلم ممالک کو ایک صفحے پر آنا ہو گا۔

مسجد نبویؐ کے امام ومؤذن الشیخ یاد الشکری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دشمن ایک ہے، شام میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مرکزی جمعیت اہلحدیث برمنگھم کے زیراہتمام گرین لین مسجد میں 39 ویں سالانہ دعوت اسلامی کانفرنس بسلسلہ عظمت حرمین الشریفین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ مختلف مسائل کا شکار ہے اور مسلمان دانشوروں پر یہ بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان مسائل کا معروضی اور حقیقت پسندانہ جائزہ لے کر نشاۃ ثانیہ کی جدوجہد میں موثر عقلی، فکری اورعملی قیادت کا فریضہ بھی انجام دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ جسد واحد کی حیثیت رکھتی ہے اور جب بھی اس نے راہ اعتدال چھوڑی تو باہم رنجشوں، چپقلش اور انتشار کا شکاری ہوئی، امت مسلمہ صرف قرآن و سنت کو محور و مرکز جان کر آگے بڑھ سکتی ہے، کانفرنس میں سعودی عرب، شام اور پاکستان میں دہشت گردی اور بے گناہوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی، کانفرنس سے مولانا ہادی العمری، مولانا شفیق الرحمن شاہین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |