مشرف نے نوازشریف کومناظرے کا چیلنج دے دیا

نوازشریف محب وطن ہیں لیکن ایماندار نہیں، حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں لگے ہوئے ہیں، مشرف

نوازشریف محب وطن ہیں لیکن ایماندار نہیں، حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں لگے ہوئے ہیں، مشرف : فوٹو : فائل

سابق صدرپرویز مشرف نے نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنے اوراسحاق ڈار سمیت 15 لوگ لے آئیں، میں اکیلا انھیں جواب دوں گا۔


نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ پاناما لیکس کا ایمانداری سے ٹرائل ہوا تو حکمراں پھنس جائیں گے، میرے پاس جو کچھ ہے وہ الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں لکھا ہے۔ 10 سال تک حکومت میں رہا، 2009ء سے پہلے کا کوئی اکاؤنٹ ثابت کیا جائے، میری کوئی آف شور کمپنی تھی نہ اب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف محب وطن ہیں لیکن ایماندار نہیں، حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں نیوٹرل پارلیمانی کمیشن کے حق میں ہوں، کمیشن کو ہمارا اور آج کادور دیکھناچاہیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کو ابھی فوج کی کمانڈ سنبھالنی چاہیے تاہم آرمی چیف رہنا ہے یا نہیں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔
Load Next Story