انجیلامرکل ٹریسامے اورہلیری کلنٹن دنیا کی10طاقتور ترین خواتین میں شامل

اب ہلیری کلنٹن وائٹ ہاؤس کو اپنی اگلی منزل کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔


AFP August 10, 2016
اب ہلیری کلنٹن وائٹ ہاؤس کو اپنی اگلی منزل کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔ :فوٹو : فائل

COLOMBO: دنیا بھر میں خواتین اب معاشرتی رویوں کی پرواہ کئے بغیر کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں جہاں انجیلامرکل، ٹریسامے اورہلیری کلنٹن دنیا کی10طاقتور ترین خواتین میں شامل ہوگئیں ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دنیا کی دس طاقتور ترین خواتین میں سرفہرست 62 انگیلا میرکل ہیں۔ انجیلامرکل 2005میں جرمنی کی پہلی خاتون چانسلر منتخب ہوئی تھیں اور تب سے یورپ کی سب سے بڑی معیشت کی قیادت کر رہی ہیں۔ 59سالہ ٹریسامے مارگریٹ تھیچر کے بعد رواں برس 13 جولائی کو برطانیہ کی دوسری خاتون وزیراعظم بنی تھیں۔ ٹریسا مے 2010سے برطانیہ کی وزیر داخلہ تھیں۔ 68ہلیری کلنٹن امریکہ کی سابق خاتون اول، سینیٹر اور امریکی وزیر خارجہ رہ چکی ہیں۔

اب ہلیری کلنٹن وائٹ ہائوس کو اپنی اگلی منزل کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔ وہ امریکی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جنھوں نے ایک بڑی سیاسی جماعت میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔71سالہ نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی میانمار میں جہوریت کی علمبردار ہیں۔ وہ تقریباً پندرہ برس قید یا نظربند رہی تھیں۔دیگر خواتین میں 77سالہ ایلن جونسن ، 64 سالہ مشیل بیچلیٹ چلی، 60سالہ کرسٹیانا لاگارڈ، 69سالہ جینٹ ییلن، 64 سالہ بلگاریان، 68سالہ مارگریٹ بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں