افغانستان داعش کاحملہ امریکی فوجی اسلحہ چھوڑ کر بھاگ گئے

ہلمند میں افغان فورسز اورطالبان میں شدید لڑائی جاری، 30 ہزارشہری بے گھر ہوگئے


August 10, 2016
صورتحال بڑی گھمبیر ہے، ترجمان نیٹو،انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا،حکام فوٹو: رائٹرز/فائل

افغانستان میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف لڑائی کے دوران امریکی فوجی اسلحہ اورحساس سامان چھوڑ کربھاگ گئے،ادھرصوبہ ہلمند میں فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی کے باعث ہزاروں شہری بے گھر ہوگئے جس سے انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ ننگرہار میں امریکی فوجی افغان فورسز کے ساتھ داعش کے جنگجوئوں کے خلاف لڑائی میں مصروف تھے کہ اچانک امریکی فوجی داعش کے جنگجوئوں کے نشانے پر آگئے جس سے بچنے کے لیے امریکی فوجی اپنا اسلحہ اور حساس سامان چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ داعش نے قبضے میں لیے گئے راکٹ لانچر، گرنیڈز، بارود اور شناختی کارڈز کی تصاویر جاری کی ہیں۔

دوسری طرف امریکی فوج کے ترجمان جنرل چارلس کلیولینڈ نے سامان پر قبضے کی تردید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ داعش نے جو تصاویر جاری کی ہیں وہ آپریشن کے دوران گرنے والے سامان کی ہیں۔ جنرل چارلس نے کہا کہ ایک موقع پرامریکی فوجی داعش کے نشانے پر آگئے تھے تب امریکی فوجیوں کو محفوظ مقام کی طرف جانا پڑا۔ اے ایف پی کے مطابق افغان حکام نے خبردار کیا ہے کہ صوبہ ہلمند میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی کے باعث انسانی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ لڑائی کے باعث شہری صوبہ ہلمند کے صوبائی دارالحکومت کی طرف ہجرت کررہے ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زوق نے کہا کہ مہاجرین دارالحکومت لشکرگاہ کی طرف آرہے ہیں جس کی وجہ سے انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لڑائی کے باعث تقریباً 30 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ ترلشکر گاہ شہر کی طرف آرہے ہیں۔ خواتین اور بچوں کو سڑکوں پر سونا پڑ رہا ہے۔ نیٹو کے ترجمان کے مطابق صوبہ ہلمند میں صورتحال بڑی گھمبیر ہے۔ نیٹو کے ترجمان نے مزید کہا کہ افغان فورسز ہلمند کے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ہلمند کے گورنر کے میڈیا ترجمان نے کہا کہ نیٹو کے حملوں میں طالبان کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |