اسلام آباد پشاورموٹروے پرکسٹمزانٹیلی جنس کی گاڑی کوحادثہ 4 اہلکار جاں بحق

کسٹمزانٹیلی جنس کے اہلکاروں کی گاڑی کو حادثہ اسمگلروں کا پیچھا کرتے ہوئے پیش آیا، حکام


ویب ڈیسک August 10, 2016
زخمی انسپیکٹرگل نوازکو پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کی حالت تشویش ناک ہے، کسٹم حکام: فوٹو: ایکسپریس

موٹروے پرباہتر انٹرچینج کے قریب کسٹمز انٹیلی جنس کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے اسلام آباد پشاورموٹروے پرچکری کے قریب اسمگلنگ کے سامان سے بھری گاڑی کا پیچھا کیا، اسی دوران باہتر انٹر چینج کے قریب انتہائی تیزرفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 اہلکار جاں بحق جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کے حادثے میں کسٹمز انٹیلیجنس میں تعینات سپاہی محمد جمیل، محمد شکیل، اعجاز احمد اور ڈرائیورعامر حنیف جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ زخمی انسپیکٹرگل نواز کو پمز اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اس کی حالت بی انتہائی تشویش ناک ہے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |