بنوں میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق

شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں


ویب ڈیسک August 10, 2016
محکمہ موسمیات نے بنوں سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے فوٹو: فائل

شہر اور گرد و نواح میں ہونے والی طوفانی بارش اور زالہ باری کے باعث پیش آنے والے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں اور گرد و نواح میں علی الصبح ہونے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، مختلف علاقوں میں مکانات کی چھتیں اور بوسیدہ دیواروں کے گرنے، درخت اکھڑنے اور سائن بورڈز گرنے سے نظام زندگی درہم برہم ہوچکا ہے جب کہ مختلف واقعات میں اب تک 3 افراد جاں بحق جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں جب کہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی بند ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بنوں سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں غیر معمولی بارشیں ہورہی ہیں اور ماہرین اس کی وجہ موسمیاتی تغیرات کو قرار دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |