برازیلین سینیٹ نے پہلی خاتون صدر کے مواخذے کی تحریک منظور کرلی

دلیما روزیف کے مواخذے کی تحریک میں 59 اراکین نے مواخذے کے حق میں جب کہ 21 ارکین نے مخالفت میں ووٹ دیا۔


ویب ڈیسک August 10, 2016
دلیما روزیف کے مواخذے کی تحریک میں 59 اراکین نے مواخذے کے حق میں جب کہ 21 ارکین نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ فوٹو:فائل

برازیل کی سینیٹ نے معطل صدر دلیما روزیف کے مواخذے کے ٹرائل کی منظوری دے دی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی پہلی خاتون صدر دلیما روزیف کو مئی میں ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے بعد معطل کردیا تھا تاہم اب سینیٹ نے ان کے مواخذے کی تحریک منظور کرلی ہے۔ سینیٹ میں لائی گئی دلیما روزیف کے مواخذے کے ٹرائل کی تحریک میں 59 اراکین نے مواخذے کے حق میں جب کہ 21 ارکین نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ بڑی تعداد میں معطل صدر کی مخالفت میں ووٹ آنے کے بعد سینیٹ نے صدر کے مواخذے کے ٹرائل کی منظوری دے دی جب کہ 25 اگست کو دلیما روزیف کے خلاف ٹرائل شروع ہونے کا امکان ہے۔

سینیٹ کی جانب سے صدر کے خلاف منظور ہونے والی مواخذے کی تحریک ایسے موقع پر منظور کی گئی ہے کہ جب برازیل اولمپکس مقابلوں کی میزبانی کررہا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ صدرکے مواخذے کی تحریک منظور ہونے کے بعد برازیل سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے جس کا براہ راست اثر برازیل کی معیشت پر پڑنے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں