جب بھی قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ایاز صادق

گالیوں کا رواج 2013 میں پروان چڑھا، اسپیکر قومی اسمبلی


ویب ڈیسک August 10, 2016
گالیوں کا رواج 2013 میں پروان چڑھا، اسپیکر قومی اسمبلی. فوٹو: فائل

HAMBURG: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جب بھی قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے تو میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

یوتھ پارلیمنٹرین فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا اثاثہ اور روشن مستقبل ہیں اور ہمیں نوجوانوں کے درمیان برداشت اور دوسروں کو عزت دینے کی روایت کو قائم کرنا ہے۔ ان کا کہنال تھا کہ گالیوں کا رواج 2013 میں پروان چڑھا، کیا ہم اپنی نوجوان نسل کو یہ تربیت دے رہے ہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ کوئی بھی طالب علم پارلیمنٹ میں انٹرن شپ کرنا چاہے ہم خوش آمدید کہتے ہیں، نوجوانوں کی تربیت کے لئے ہم نے یوتھ پارلیمنٹرین کورسز کا اہتمام کیا۔ انھوں نے کہا کہ مجھ سمیت جو بھی ممبر قومی اسمبلی کارکردیگ نہ دکھائے تو اسے ووٹ نہ دیں، جب بھی قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے تو میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں