عراق کے اسپتال میں آتشزدگی سے11 نومولود بچے دم توڑ گئے

7 دیگر بچوں اور 29 خواتین کو بچا کر دوسرے اسپتال میں منتقل کردیا گیا، عراقی حکام


ویب ڈیسک August 10, 2016
7 دیگر بچوں اور 29 خواتین کو بچا کر دوسرے اسپتال میں منتقل کردیا گیا، عراقی حکام. فوٹو: فائل

عراق کے دارالحکومت کے اسپتال میں آتشزدگی سے 11 نومولود بچے دم توڑ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے یرموک اسپتال کے زچہ و بچہ وارڈ میں آتشزدگی کے باعث 11 نومولود بچے دم توڑ گئے جب کہ 7 دیگر بچوں اور 29 خواتین کو بچا کر دوسرے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

عراق کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کی قبل از وقت پیدائش ہوئی تھی جو دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یرموک اسپتال میں آگ بجلی کے نظام میں خرابی کی وجہ سے بنی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں