پشاور کوہاٹ روڈ پر ریمورٹ کنٹرول دھماکا 2 پولیس اہلکار شہید 2 زخمی

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شہید ہونے والوں میں سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل شامل ہیں. فوٹو ایکسپریس

کوہاٹ روڈ پر شہاب خیل کے علاقے میں پولیس موبائل پر ریمورٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہیداور 2 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں کوہاٹ روڈ کے قریبی علاقے شہاب خیل میں پولیس معمول کی گشت پرتھی جب اچانک پولیس موبائل کے قریب زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکارشہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایس پی رورل جاوید خان کے مطابق شہید ہونے والوں میں سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل شامل ہیں، واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story