کراچی بدامنی کیس کا فیصلہ موخر کردیا گیا

عبوری حکم نامے پر لارجر بینچ کے بعض ججز کے دستخط نہیں۔

عبوری حکم نامے پر لارجر بینچ کے بعض ججز کے دستخط نہیں۔ فوٹو راشد اجمیری

بدامنی کیس کا عبوری حکم نامہ موخر کردیا گیا۔


جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کراچی بدامنی کیس کی سماعت کی، کراچی بدامنی کیس کے عبوری حکم نامے پر لارجر بینچ کے بعض ججز نے دستخط نہیں کئے جس کے باعث کیس کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کی ہدایات پرعملدرآمد کے حوالے سے5 رکنی بینچ نے عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے متعدد بار ریمارکس دیے کہ بدامنی کیس میں عدالت کی دی گئی ہدایات پر عملدرآمدنہیں کیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story