سعودی حکومت کا پہلی بار حج و عمرہ پر آنے والوں کیلئے خصوصی ریلیف کا اعلان

عازمین کو ٹرانسپورٹ، صحت سمیت دیگر شعبوں میں اضافی اخراجات سے استثناء فراہم کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک August 10, 2016
عازمین کو ٹرانسپورٹ، صحت سمیت دیگر شعبوں میں اضافی اخراجات سے استثناء فراہم کیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

سعودی حکومت نے پہلی بار حج اور عمرے پر آنے والے والوں کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت عازمین کو فی کس 2 ہزار ریال تک کی چھوٹ دی جائے گی۔

عرب خبر رساں ویب سائٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے پہلی بار حج وعمرہ پر آنے والے عازمین کو ٹرانسپورٹ، صحت سمیت دیگر شعبوں میں اضافی اخراجات سے استثناء فراہم کیا گیا ہے اور اس طرح سعودی حکومت نے پہلی بارحج وعمرہ کرنے والے غیرملکی مسلمانوں کو سالانہ 2 ارب ریال کا ریلیف فراہم کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔

العربیہ کے مطابق حال ہی میں سعودی کابینہ نے ویزہ فیسوں کے نئے شیڈول کا اعلان کیا جس میں پہلی بار حج اور عمرہ پرآنے والوں کو فی کس 2 ہزار ریال کی فیس کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے آئندہ سال 10 لاکھ نئےعازمین حج وعمرہ کے حجاز مقدس آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ حکومتی تخمینے کے مطابق اگرایک سال میں ایک ملین نئے عازمین حج وعمرہ سعودی عرب آتے ہیں تو حکومت کو ان کے حصے میں آنے والی مجموعی رقم 2 ارب ریال ادا کرنا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں