راکھی ساونت کے مودی کی تصویر والے لباس سے نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

راکھی ساونت نے امریکا میں بھارت کے یوم آزادی کی تقریب میں مودی کی تصاویر والا لباس زیب تن کیا تھا۔


ویب ڈیسک August 10, 2016
راکھی ساونت نے امریکا میں بھارت کے یوم آزادی کی تقریب میں مودی کی تصاویر والا لباس زیب تن کیا تھا۔

بالی ووڈ میں آئٹم گرل اور اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہو ر اداکارہ راکھی ساونت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصاویر والا لباس پہن کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا۔

راکھی ساونت اپنے متنازعہ بیانات کے باعث خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں اور شہ سرخیوں میں رہنے کے لیے طرح طرح کی حرکتیں کرتی رہتی ہیں لیکن اب انہوں نے ایسی حرکت کی ہے جس سے پورے بھارت میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: راکھی ساونت ویرات کوہلی پرمرمٹیں

بالی ووڈ اسکینڈل کوئین راکھی ساونت نے امریکا میں بھارتیوں کی جانب سے منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں نریندر مودی کی تصاویر والا لباس زیب تن کرکے شرکت کی جہاں وہ مرکز نگاہ بنی رہیں جس پر بھی اداکارہ کا دل نہیں بھرا اور خبروں میں رہنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارہ لیتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سلمان خان کی طرح میں بھی کنواری ہوں، راکھی ساونت

اداکارہ کی تصاویر شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پرہنگامہ کھڑا ہوگیا اور ان کی اس حرکت پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن اسکینڈل کوئین کو بھی اپنی حرکت پر کوئی پشیمانی نہیں ہے اور وہ خود پر تنقید کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لے رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں