سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

پرتھ کے میدان میں موجود شائقین کی بڑی تعداد نے رکی پونٹنگ کو کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا

پرتھ کے میدان میں موجود شائقین کی بڑی تعداد نے رکی پونٹنگ کو کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا ، فوٹو : رائٹرز ، فائل

لاہور:
سابق آسٹریلوی کپتان " رکی پونٹنگ " نے آج جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے کریئر کا آخری میچ کھیل کرٹیسٹ کرکٹ کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دیا۔

37 سال کے" رکی پونٹنگ " نے 1995 میں سری لنکا کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈبییو کیا تھا جبکہ آج وہ جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے آخری ٹیسٹ میچ میں 8 رنز بنا کر پیٹرسن کی بال پر جیک کیلس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پونٹنگ نے دونوں اننگز میں 12رنزاسکورکئے۔


آخری ٹیسٹ میچ کے موقع پر پرتھ کے میدان میں موجود شائقین کی بڑی تعداد نے پونٹنگ کو کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا جبکہ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی رائٹ ہینڈڈ بلے باز کو پرجوش انداز میں الوداع کہا ۔

واضح رہے رکی پونٹنگ نے مجموعی طور پر 167 ٹیسٹ میچوں میں 13 ہزار 366 رنز بنائے ہیں جن میں 41 سنچریاں شامل ہیں جبکہ 375 ایک روزہ میچوں میں 13 ہزار 704 اسکور کیے ہیں تاہم ٹیسٹ میچز میں 52.21 اوسط رکھنے والے رکی پونٹنگ بہترین فیلڈر بھی تھے اور انہوں نے تینوں طرز کی کرکٹ میں 364 کیچ بھی کئے۔

Recommended Stories

Load Next Story