شاید ہی کوئی ایسا ملک ہو جس کا باشندہ خیبرپختونخوا میں موجو د نہ ہو چیف جسٹس

کوئٹہ میں ایسے غیر ملکی کاروباری افراد موجود ہیں جو کوئی سرمایہ کاری نہیں کررہے، چیف جسٹس


ویب ڈیسک December 03, 2012
کوئٹہ میں ایسے غیر ملکی کاروباری افراد موجود ہیں جو کوئی سرمایہ کاری نہیں کررہے، چیف جسٹس۔ فوٹو فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی انتہا ہو چکی ، شاید ہی کوئی ایسا ملک ہو جس کا باشندہ خیبرپختونخوا میں موجو د نہ ہو۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ ریکوڈک کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ٹی سی سی کمپنی کے وکیل خالد انور کو دلائل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں ایسے غیر ملکی کاروباری افراد موجود ہیں جو کوئی سرمایہ کاری نہیں کررہے لیکن قیام کیے ہوئے ہیٕں، خودمختاری بھی کوئی چیز ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی انتہا ہو چکی ، شاید ہی کوئی ایسا ملک ہو جس کا باشندہ خیبرپختونخوا میں موجو د نہ ہو۔

چیف جسٹس نے کہا کہ تجارتی معاہدے کے باوجود بھارت اب بھی ویزا ختم ہونے پر لوگوں کو قید میں ڈال دیتا ہے، بھارت غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی اپنے قانون کے تحت کرتا ہے لیکن پاکستان میں موجود ان افراد کے ویزے کی مدت کوئی چیک نہیں کرتا، ان کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کی ضرورت پڑے تو ملکی قانون کا اطلاق کرنا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں