سندھ ہائیکورٹ نے کے ای ایس سی کو اثاثوں کی فروخت سے روک دیا

کئی نوٹس جاری کرنے کے باوجود کے ای ایس سی نے واجبات ادا نہیں کئے


ویب ڈیسک December 03, 2012
کئی نوٹس جاری کرنے کے باوجود کے ای ایس سی نے واجبات ادا نہیں کئے. فوٹو ایکسپریس

سندھ ہائیکورٹ نے کے ای ایس سی کو اثاثوں کی فروخت سے روکتے ہوئے حکام کو 17 دسمبر کو طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سوئی سدرن نے کے ای ایس سی کی طرف سے واجبات کی عدم ادائیگی پر مقدمہ دائر کردیا، پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ کے ای ایس سی گیس بل کی مد میں 55 ارب روپے کا مقروض ہے، کئی نوٹس جاری کرنے کے باوجود کے ای ایس سی نے واجبات ادا نہیں کئے اور اب اپنے اثاثے فروخت کرنے شروع کردیئے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ نےسوئی سدرن کی پٹیشن پر کے ای ایس سی حکام کو 17 دسمبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں