سلمان خان کی ’’سلطان ‘‘ 300 کروڑ کی کمائی کرنے والی تیسری فلم بن گئی

فلم ’’سلطان‘‘ 300 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی سلمان خان کی دوسری فلم ہے۔


ویب ڈیسک August 11, 2016
فلم ’’سلطان‘‘ 300 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی سلمان خان کی دوسری فلم ہے، فوٹو:تشہیری پوسٹر

بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان کی فلم''سلطان'' نے بھارت میں 300 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی۔

بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ''پی کے'' نے 342 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے جس کے بعد گزشتہ سال ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم''بجرنگی بھائی جان'' 316 کروڑ کا بزنس کرکے دوسری بڑی فلم بن گئی تھی لیکن اب سلو میاں کی ایک اور فلم 300 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:فلم ''سلطان'' نے باکس آفس پربزنس کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا

سلمان خان کی فلم ''سلطان'' نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے بھارت میں 300 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے جس کے بعدفلم 300 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی تیسری اور سلمان خان کی دوسری فلم بن گئی ہے جب کہ فلم نے دنیا بھر میں 150 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے ۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: فلم ''سلطان'' نے پہلے ہی ہفتے میں 200 کروڑ کما کر تاریخ رقم کردی

واضح رہے کہ سلمان خان نے فلم ''سلطان'' میں پہلوان کا کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں