کوئٹہ اوراس کے اطراف میں کومبنگ آپریشن کا آغاز آئی ایس پی آر

آپریشن آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر کیا جارہا ہے۔


ویب ڈیسک August 11, 2016
آپریشن آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر کیا جارہا ہے۔ فوٹو؛ فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں کومبنگ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں کومبنگ آپریشن کا آغا زکردیا گیا ہے جس میں ایف سی کے 500 جوان حصہ لے رہے ہیں اس کے علاوہ پولیس کے 150 اور اے ٹی ایف کے 100 اہلکار بھی آپریشن میں شریک ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکا

ذرائع کے مطابق کومبنگ آپریشن کوئٹہ شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بھی کیا جارہا ہے جس کا مقصد شہر کو دہشت گردوں سے پوری طرح پاک کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے سول اسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں وکلا سمیت 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں