سی این جی ایسوسی ایشن کی قائمہ کمیٹی کو ہڑتال ختم کرنے کی یقین دہانی

پرائیویٹ گاڑیوں کو سی این جی کی فراہمی پر پابندی عائد کی جائے ، اوگرا

پرائیویٹ گاڑیوں کو سی این جی کی فراہمی پر پابندی عائد کی جائے ، اوگرا۔ فوٹو: فائل

سی این جی ایسوسی ایشن نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو ہڑتال ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔


قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس چیئرمین جمشید دستی کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں اوگرا نے کمیٹی کو سفارشات پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ گاڑیوں کو سی این جی کی فراہمی پر پابندی عائد کی جائے صرف پبلک ٹرانسپورٹ، رکشہ،ٹیکسی اوربسوں کو سی این جی فراہم کی جائے تاہم دیگر گاڑیوں کو پٹرول پر منتقل کرنے کے لیے ٹائم دیا جائے گا۔ بعدازاں قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی سفارشات سپریم کورٹ میں بھجوائی جائیں گی جبکہ اجلاس میں انڈسٹری اور سی این جی کیلئے گیس ٹیرف ایک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سی این جی کی قیمت میں 30روپے فی کلو کمی کے حکم کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کے حق میں آئے روزسی این جی اسٹیشنز بند کردیتی ہے جس کے باعث عوام کوشدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اوراسٹیشنز پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story