اولمپکس کی کوریج کیلیے ریومیں موجود صحافی بس پر فائرنگ میں بال بال بچ گئے

بس پر فائرنگ کے نتیجے میں شیشے ٹوٹنے سے 2 افراد کو معمولی خراشیں ہوئیں۔


AFP August 11, 2016
بس پر فائرنگ کے نتیجے میں شیشے ٹوٹنے سے 2 افراد کو معمولی خراشیں ہوئیں۔ فوٹو: فائل

اولمپکس کی کوریج کیلیے ریو ڈی جنیرو میں موجود صحافی بس پرہونے والی فائرنگ میں بال بال محفوظ رہے، ایک بس صحافیوں کو گیم وینیو سے مرکزی میڈیا سینٹر کی جانب لارہی تھی کہ جھونپڑپٹی کے قریب اس پر فائرنگ کی گئی ۔

جس سے ایک سائیڈ کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،صحافی فوراً نیچے لیٹ گئے تاہم شیشوں کی وجہ سے دو افراد کو معمولی خراشیں آئیں۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ پہلے وہ سمجھا کہ کوئی کیمرہ گرا ہے تاہم جب شیشے میں صحافیوں کو نیچے لیٹتے دیکھا تو سنگینی کا احساس ہوا۔

انھوں نے گاڑی روکنے کے بجائے تیز بھگائی اور ایک پولیس پیٹرول کار کے پاس جاکر روکی، بعد ازاں پولیس کی نگرانی میں صحافیوں کو میڈیا سینٹر پہنچایا گیا، پولیس اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ بس پر فائرنگ میں کون ملوث ہے، اندازہ یہی ہے کہ یہ فائر جھونپڑپٹی سے ہوئے جو جرائم پیشہ افراد کا گڑھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں